ش*اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس

ّ گذشتہ 7 روز میں31 شکایات کا ازالہ اور21 کروڑ 16لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی واگزار کرائی گی کمیشن تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے، کمشنراو پی سی سید جاوید اقبال بخاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب نے گذشتہ 7 روز میں تارکین وطن کی31 شکایات کا ازالہ کیا اور 21 کروڑ 16لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی واگزار کروا کر اصل مالکان کی حوالے کی۔ یہ بات کمیشن کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ، شکایات کے حل کے لئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری، ڈائریکٹر جنرل او پی سی احسن وحید، ڈائریکٹر ایڈمن اسد نعیم، ڈائریکٹر لیگل راجہ زبیر، ڈائریکٹر ریونیو زاہد اقبال اعوان سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری کو ڈائریکٹرز اور ڈیلنگ افسران نے اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پراوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایک جامع پالیسی پر عمل درآمدکیا جارہاہے۔

انہوںنے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہفتہ وار جائزہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں افسران کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ شکایات کے ازالہ کیلئے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے حقوق اور پراپرٹی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم نے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈائریکٹر ز اور فیلڈ افسران محنت اور جانفشانی سے کام کریں اور شکایات کو جلد از جلد نمٹائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں