۵لاہور، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے 78 وارڈنز کو ہیڈ وارڈنز کے عہدے پر ترقی دے دی

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

4لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کے جاری کردہ مراسلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے 78 وارڈنز کو ہیڈ وارڈنز کے عہدے پر ترقی دے دی۔سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ نے محکمہ جیل خانہ جات کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ہر سرکاری ملازم کا حق ہے اور اس میں میرٹ پر اور وقت پر دے دینا بہت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب کے منسلک محکموں کو جاری کردہ مراسلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لاہور ریجن کے ڈی آء جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی سیکرٹری داخلہ سہیل بابر وڑائچ اور سپر نٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ احمد نوید گوندل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کو بتایا کہ لاہور ریجن کی تمام جیلوں میں تعنیات ملازمین کے 120 ہیڈ وارڈنز کی خالی آسامیوں کے لیے 90 وارڈنز کے کیس زیر بحث لائے گئے جن میں سنیارٹی کے 78 وارڈنز کو ہیڈ وارڈنز کے عہدے پر ترقی دے کر پرموٹ کر دیا گیا ہے۔سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ نے آئی جی جیل خانہ جات کی اس کاوش کو سرہا اور کہا کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں وارڈنز کو ہیڈ وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

تمام ملازمین نے اس طرع میرٹ پر ترقی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔سپیشل سیکرٹری داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی کارکردگی کو سرہاتے ہوے مذید ہدایات جاری کی کہ یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی اسی طرح باقاعدگی سے جائزہ لیتی رہے جب بھی ملازمین کی ترقی کا وقت پورا ہو کمیٹی انھیں پرموٹ کرے۔انھوں نے باقی منسلک محکموں سے بھی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں