ی* پنجاب کی جیلوں میں 2018-2019 کے دوران قیدیوں کو مختلف مواقعوں پرسزا میں خصوصی معافیاں

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں 2018-2019 کے دوران قیدیوں کو مختلف مواقعوں پرسزا میں خصوصی معافیاں دی گئیں۔ صوبائی حکومت نے 2018 میں عیدالفطر کے موقع پر 184 قیدیوں کو رہا کیا جبکہ 704 نے اس سے مجموعی طور پر فائدہ اُٹھایا۔ 2018 عید میلاد النبی کے موقع پر 7 قیدی رہا ہوئے اور 270 نے مجموعی طورپر فائدہ اُٹھایا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے 2018 میں رول 216 کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کو خصوصی معافی کے تحت 191 قیدیوں نے مجموعی طور پر فائدہ اُٹھایا۔

(جاری ہے)

2019 میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 60 دِنوں کی خصوعی معافی کے ذریعے 51 قیدی رہا ہوئے۔ جبکہ 4516 نے مجموعی طور پر فائدہ اُٹھایا۔ 2019 میں رول 216 کے تحت آئی جی جیل خانہ جات نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی معافی کے تحت 1 قیدی کو رہا کروایا جبکہ 125 نے مجموعی طور پر فائدہ اُٹھایا۔ 2019 میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکشن401سی آر پی سی (CRPC) کے تحت 33 قیدیوں کو رہائی دلوائی اور مجموعی طور پر 2039 قیدیوں نے اس سے فائدہ اُٹھایا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس طر ح 2018-2019 کے دوران خصوصی معافیوں کے تحت ٹوٹل276 قیدی رہاہوئے جبکہ ٹوٹل 7845 قیدیوں نے اس سے فائدہ اُٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں