ؒلاہور،حکومت پنجاب کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا عوامی رسائی کے پیش نظر اپنی جدید نئی پی اینڈ ڈی ویب سائٹ متعارف

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے عوامی رسائی کے پیش نظر اپنی جدید نئی پی اینڈ ڈی ویب سائٹ متعارف کروا دی ہے۔ مذکورہ نئی ویب سائٹ کی تقریب رونمائی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کمپلیکس میں منعقد کی گئی جس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ صداقت حسین، محمود حسن، ڈاکٹر سہیل ثقلین، چیف اکانومسٹ پنجاب سمیت ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شاہد عادل، سینئر چیفس وچیفس، اسسٹنٹ چیفس ڈویلپمنٹ سیکٹر، پلاننگ افسران شریک ہوئے۔

پی اینڈ ڈی کی نئی ویب سائٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ مذکورہ ویب پورٹل حکومت کی ای گورننس کا اہم حصہ ہے۔

(جاری ہے)

جہاں پر صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں سمیت متعلقہ دیگر لنکس دستیاب ہیں۔ اس پورٹل کے استعمال کی مدد سے ہر شہری کو مطلوبہ انفارمیشن آسانی کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے ویب پورٹل پر پنجاب سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون عام پبلک کیلئے آن لائن کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ جلد ضلعوں اور یونین کونسلوں سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو بھی عام رسائی کیلئے ویب پورٹل پر آن لائن کر دیا جائے گا۔ انفارمیشن حاصل کرنا ہر عام شہری کا بنیادی حق ہے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بتایا کہ پرانی پی اینڈ ڈی ویب سائٹ میں کچھ چیزوں کی دستیابی نہ تھی جبکہ موجودہ نئی ویب سائٹ مکمل طور پر تمام انفارمیشن کے ساتھ ریسرچرز، ڈونر پارٹنرز، سٹیک ہولڈرز، میڈیا اور ہر شہری کیلئے دستیاب ہے۔ مزید برآں مذکورہ ویب سائٹ پر معلومات تک رسائی کا پورٹل سمیت نالج سنٹر، پی اینڈ ڈی اپ ڈیٹس ، اہم ایونٹس، اجلاس اور ڈویلپمنٹ اصلاحات سے متعلقہ انفارمیشن تک رسائی شامل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں