ظ* سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور آفس کا دورہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید بھی ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرواتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن بیور کا ادارہ بے سہارا اور لاوارث بچوں کو ریسکیو کرتا ہے اور انھیں باقاعدہ قانونی طریقے سے اپنی تحویل میں لے لیتا ہے۔

سپیشل سیکرٹری داخلہ نے مختلف سیکشن دیکھے اور ہاسٹل کا بھی دورہ کیا۔انھوں نے کچن کا معائنہ کیا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرنے کے بعد چیئرپرسن سارہ احمد نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کو ادارے کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل سے بتایا۔

(جاری ہے)

Mچیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ پنجاب بھر میں چائلڈ پروٹیکشن بیور کا ادارہ کام کر رہا ہے اس کی باقاعدہ ایک ہیلپ لائن 1121 ہے جس پر پورے پنجاب سے کالز اور شکایات وصول ہوتی ہیں۔

اگر کسی بچے کے متعلق کوء کال آتی ہے تو چائلڈ پروٹیکشن بیور کی ٹیم فوری طور پر متعلقہ جگہ پہنچ کر بچے کو اپنی تحویل میں لے لیتی ہے۔سپیشل سیکرٹری داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو ہدایات جاری کی کہ وہ مختلف مقامات پر کیمپین چلائیں اور بچوں بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر اس عمل کو یقینی بنایا جائے اور ایسے بچوں کو ریسکیو کریں۔آخر میں سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سکول کا بھی دورہ کیا اور چیئر پر سن سارہ احمد کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں