اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 11پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

جمعہ ستمبر 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 11پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،ائر بلیو کی کرا چی جانے والی پرواز 405اور آنے والی پرواز 404،ائر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور آنے والی پرواز 471اورپی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654شامل جبکہ متعد د پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں ۔

علاوہ ازیں3 ماہ سے ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول بحال نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکارہوئیں ۔ تاخیر کاشکارہونے والی ٹرینوں میں عوام ایکسپریس 4گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے ، گرین لائن ایکسپریس 3 گھنٹے ،خیبر میل 2گھنٹے ،ملت ایکسپریس ڈھائی 2 گھنٹے ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ ، جناح ایکسپریس ڈیڑھ1 گھنٹہ ،پاک بزنس ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، تیز گام ڈیڑھ1 گھنٹہ اورجعفر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کاشکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments