پنجاب کے 10 اضلاع میں سو ماڈل سکول جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے، مومنہ وحید

جمعہ 20 ستمبر 2019 14:43

لاہور ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب کے 10 اضلاع میں سو ماڈل سکول جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں شعبہ تعلیم کو نظرانداز کیا گیا،ن لیگ کے دور میں تعلیم کے فروغ کے لیے جعلی منصوبوں کا اعلان کیا جاتارہا، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات بد ل گئے ہیں اور ہر جگہ تبدیلی آ گئی ہے، ہر شعبہ کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے دیانت اور شفافیت کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم آگے بڑ ھ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں