وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے ملک کیلئے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں،ملک اسد کھوکھر

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:27

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے ملک کے لئے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں، سعودی عرب کے کامیاب دورہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں بھی کشمیر کاموقف ڈٹ کر پیش کرینگے اور ان کا خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔

ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی میاں محمد الیاس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں خطاب پاکستانیوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے عین مطابق ہوگا اوروزیر اعظم اپنے خطاب میں بھارتی بربریت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ اپوزیشن اپنے اپنے قائدین کی کرپشن کے پیسہ کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں شور شرابہ پر اتر آئی ہے، اپوزیشن کو کشمیر پر آواز بلند کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، قوم کو مقروض اور ملک کو کنگال کرنے والے چور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں