وزیر اعظم جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے ایشوکو بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھیں گے اور دنیا کو بھارتی بربریت سے آگاہ کرینگے،

حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیاں رنگ لے آئی ہیں،جاوید اقبال مجید سندھو‘ملک مبشر

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:27

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) انصاف لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر و معروف قانون دان جاوید اقبال مجید سندھو اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک مبشر علی گوگا نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بننے والی کامیاب معاشی پالیسیاں اپنا رنگ لے آئی ہیں، ایک سال کی انتھک کوششوں سے معیشت بحال ہوگئی ہے اب ملکی معیشت کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کے لئے قوم ٹیکس ادائیگی جیسے قومی فریضہ کو عبادت سمجھ کر ادا کرے تاکہ غیر ملکی قرضوں سے نجات ملے اور تمام وسائل ملک کے اندر ہی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ٹیکس چوری کا کلچر پروان چڑھا،اب غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم سے کم ہوتا جا رہا ہے اور ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے اسی لئیے حکومت نے ٹیکس کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کر نے کی پالیسی اپنائی ہے اور قوم بھی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے خوش دلی سے ٹیکس نیٹ میں شامل ہو رہی ہے اور ادائیگی کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید اقبال سندھو نے کہا کہ وزیر اعظم جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے ایشوکو بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھیں گے اور دنیا کو بھارتی بربریت سے آگاہ کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں