لاہور سمیت پنجاب بھرمیں946 ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1058 زخمی

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:27

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 946ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق جبکہ1058زخمیہوگئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو کی میڈیکل ٹیمزنے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کرطبی امداد فراہم کی ، جسکی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 448ڈرائیورز،کم عمرڈرائیورز24،مسافر493اور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ230ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت232متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 91حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان78حادثات میں91متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں