احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس کی مکمل تفتیشی رپورٹ 4 اکتوبرکو طلب کر لی

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:27

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس میں سابق وزیر جنگلات ایم پی اے سبطین خان کے خلاف کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،سابق وزیر جنگلات سبطین خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے نیب سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق بھی جواب طلب کر لیا،نیب نے موقف اختیار کیاکہ ملزمان نے ملی بھگت سے چنیوٹ آئرن کی کان کنی کا ٹھیکہ مبینہ من پسند کمپنی کو دیا،ملزموں نے ایسی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جس کی مالیت ہی چند لاکھ روپے تھی،ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیر جنگلات سبطین خان کی دو روز قبل اس کیس میں ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کر دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں