لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کاکشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:27

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔وکلاء نے بارروم سے جی پی او چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیری پرچم لہرائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرحفیظ الرحمن چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں پاکستان ان کے ساتھ ہے۔حفیظ الرحمن چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری اپنا ضمیر جگائے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت میں ان کاساتھ دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں