مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ،خود مختار حیثیت ختم کرنے کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ کو درخواست ارسال

سپریم کورٹ کے کرفیو ہٹانے کے احکامات کے باوجود صورت حال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ،پاکستانی وکلاء کوبھی پیش ہونیکی اجازت دی جائے

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور اس کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ کو درخواست ارسال کر دی گئی ۔جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست میںبھارتی سپریم کورٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ از خود نوٹس لے سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے کرفیو ہٹانے کے احکامات کے باوجود صورت حال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اورانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنا بھارتی آئین کی نفی ہے۔بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت کو بحال کیا جائے۔درخو است میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستانی وکلا ء کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں