محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں گریڈ17 کے مزید2ہزارمیڈیکل افسران کی بھرتی کی ریکوزیشن بھیج دی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:36

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں گریڈ17 کے مزید2ہزارمیڈیکل افسران کی بھرتی کی ریکوزیشن بھیج دی, دوہزارمیڈیکل افسران میں ایک ہزارمردجبکہ ایک ہزارخاتون میڈیکل افسران شامل ہوں گی, صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت میں بغیرکسی سفارش پروسیع پیمانے پرنوجوانوں کوروزگاردیاگیا, پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی پوری کرکے مریضوں کوچوبیس گھنٹے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ تمام میڈیکل افسران کی بھرتی سوفیصدمیرٹ پرکی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی اورعام آدمی کامعیارزندگی بلندکرنے کے لئے کوشاں ہیں, تحریک انصاف محض دعووں نہیں بلکہ خدمت خلق پریقین رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں