پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا "ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن" پروگرام کا نام تبدیل کرکے " ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن اینڈ پاپولیشن سنٹر" رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:41

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) آبادی میں اضافے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے "ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن" پروگرام کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اس کا نام تبدیل کرکے ملٹی "سیکٹورل نیوٹریشن اینڈ پاپولیشن سنٹر" رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کی چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حبیب الحمان گیلانی سے ملاقات کے دوران آبادی سے جنم لینے والے مسائل اور دیگر سیکٹرز کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں صوبائی وزیر کی زیر صدارت ایک سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔کمیٹی میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ، ویمن ڈویلپمنٹ، یوتھ افیئرز، ایجوکیشن اور ہیلتھ سمیت دیگر تمام اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔بڑھتی ہوئی آبادی نے پنجاب میں دیگر بے شمار مسائل کو جنم دیا ہے جن میں غذائی قلت، غربت، بے روز گاری، پیدائش کے وقت ماں اور بچے کی موت وغیرہ شامل ہیں۔

صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شرح پیدائش میں اضافے کی وجہ سے حکومت کو عوام کو زندگی کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں ان گنت چیلنجز کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آبادی میں اضافہ اور نامناسب خوراک اس وقت پنجاب کے سب سے اہم مسائل ہیں۔ سٹیرنگ کمیٹی پاپولیشن کنٹرول کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گی اور ضروری تجاویز بھی دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں