کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون کی طرح دو ڑتا ہے ،مسرت جمشید چیمہ

چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ کی قیادت میں کاشانہ ہوم کی بچیوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی انسداد ڈینگی واک بھی کی گئی ،ڈینگی سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑناہے ،حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ‘ خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشیدچیمہ کی قیادت میںکاشانہ ہوم میں مقیم بچیوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جبکہ بعدا زاں انسداد ڈینگی واک بھی کی گئی ۔ اس موقع پر کاشانہ ہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف اور دیگر بھی موجود تھے ۔ریلی شریک بچیاں ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا کر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتی رہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے ۔ موجودہ حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے ذریعے بھارتی بربریت کو پوری دنیا کے سامنے لائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوںکی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکیا جائے گا۔

علاو ہ ازیں بچیوںنے مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میںانسداد ڈینگی واک بھی کی ۔ اس موقع پر بچیوں نے آگاہی اور تدابیر پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ حکومت ڈینگی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کر رہی ہے اوراس کیلئے ہر سطح پر آگاہی مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈینگی سے ڈرنا نہیںبلکہ لڑناہے اور انشا اللہ اس پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں