سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کی زیر صدارت سول ڈیفنس کے ملازمین کی ڈیپارٹمنل پرموشن کے حوالے سے اجلاس

جمعہ ستمبر 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کی زیر صدارت سول ڈیفنس کے ملازمین کی ڈیپارٹمنل پرموشن کے حوالے سے اجلاس سول سیکرٹریٹ پنجاب میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید ، ڈائیریکٹر سول ڈیفنس الطاف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں محکمانہ پرموشن کے کیس زیر بحث لائے گئے ۔سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ داخلہ نے 9 ملازمین کو سول ڈیفنس آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی ۔ترقی پانے والوں میں ساجد محمود، محمد اشرف، وقار احمد، سیف اللہ، سردار علی ،محمود حسین انجم، محمد ذوالفقار، غلام مصطفی اور سید توصیف رضا کو چیف انسٹریکٹر سے سول ڈیفنس آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید نے سپیشل سیکرٹری داخلہ اور ڈائیریکٹر سول ڈیفنس کو مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری داخلہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرموشن ملازمین کا ہے جو وقت پر ملنی چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید ، ڈائیریکٹر سول ڈیفنس الطاف بلوچ اور محکمے کے افسران نے رات دن کام کیا اور ملازمین کی پرموشن کی فائلیں تیار کی ۔انھوں نے کہا کہ مکمہ داخلہ کے تمام ملازمین کو بروقت محکمانہ پرموشن ملے گی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ان کے پینشن کاغذات بھی مکمہ مکمل کروا کر دے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments