لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے، مجاہد پرویز چٹھہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:16

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کو ہر صورت ممکن بنارہا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے،لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں، جنہیں لیسکو کے صارفین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے، لیسکو کے صارفین کو اپنے متعلقہ سرکل میں بروز ہفتہ منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کی بابت پیشگی اطلاع بذریعہ میڈیا اور پینا فلیکسز دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کھلی کچہریوں میں متعلقہ سرکل کے ایس ای بذات خود موجود ہوتے ہیں اور صارفین کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ممکن بناتے ہیں،اس سلسلہ میں آج21ستمبر بروز ہفتہ بادامی باغ ڈویژن(قاری عمر مسجد بی بی احاطہ گلی نمبر47نزد ٹوٹل پمپ چاہ میراں) صبح10 بجے،سمن آباد ڈویژن(ندیم شہید روڈ) صبح 10:30بجے، شالامار ڈویژن صبح10:30 بجے، دیپالپور ڈویثرن صبح 11:30 بجے، کوٹ لکھپت ڈویژن(اسمائیل نگر سب ڈویژن) صبح10 بجے، مریدکے ڈویژن(نارنگ سب ڈویژن) صبح 10:30 بجے، قصور سٹی ڈویژن (لیسکو کمپلیکس خیم کرن روڈ) صبح9:30 بجے جبکہ بچیکی ڈویثرن میں صبح10بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں