طلبا کا ایوان کارکنان اور ایوان قائداعظم کا دورہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:17

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) رحمن گرلز ہائی سکول‘ بیڈن روڈکی طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور شائننگ سٹار ہائی سکول نزد مغل آئی ہسپتال کے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ داتا نگر‘دی نالج سکول فار گرلز‘ چائنہ سکیم‘ شاد باغ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ملتان روڈ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد383تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں