ضلعی انتظامیہ نے کالجوں سکولوں اور یونیورسٹیوں میں ڈینگی کی آگاہی دینے کیلئے پرگرامز اور سیمینار کو جاری رکھے ہوئے ہے ‘صالحہ سعید

طالبات اپنے گھروںمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنائیں اوراپنے گھروں کے صحن ،کولر اورچھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ‘ڈپٹی کمشنر لاہور

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کالجوں سکولوں اور یونیورسٹیوں میں انسداد ڈینگی کی آگاہی دینے کے لیے پرگرامز اور سیمینار کو جاری رکھے ہوئے ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کام جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے وحدت روڈ سائنس کالج برائے خواتین میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کشمیر یوں کے دکھ ودرد میں برابر کے شریک ہے اور عالمی برادری کو انسانیت کی تذلیل کرنے پر اور ان کو کرفیو لگا کر گھروں تک محدود کرنے پر بھارت کے خلاف آگے آنا ہوگا۔

اس موقع پر انہو ں نے طالبات کو کہا کہ شہر لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے آپ کا تعاون نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

آپ اپنے گھروںمیں صفائی ستھرائی کو تیز رکھیں اور اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے گھروں کے صحن ،کولر اورچھتوں پر پانی کھڑا نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے سفیر بن کر آگے آئیں اور اپنے علاقوں میں موجود لوگوں کو ضلعی انتظامیہ لاہور کو صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہ کریں۔

انہوں نے جی سی یونیورسٹی کے فز کس ڈیپارنمنٹ میں بھی جاکر طلباوطالبات کو خطاب کیا اور ان میں انسداد ڈینگی کے بارے میں آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہے۔اورجووہ کام کرسکتے ہیںوہ کوئی طبقہ اس انداز میں نہیں کرسکتا۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ عوام الناس میں ڈینگی مچھر اور اس سے بچائو کے بارے میں آگاہی پیدا کریں ۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل کی سطح پر کالجوں ،سکولوں میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدرنے تحصیل رائیونڈ واپڈا ٹاؤن کا دورہ کیا۔ڈینگی ورکرز کی مانیٹرنگ کی اور دو سسپکٹڈ ڈینگی کے مریضوں سے ملاقات بھی کی۔

اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وویمن سمن آباد میں ڈینگی آگاہی سیمینار میں شرکت کی۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وویمن میں ڈینگی آگاہی سیمینار میں شرکت کی۔اے سی کینٹ عفت خان کی اسلامیہ کالج کینٹ میں ڈینگی آگاہی اور کشمیری برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے واک میں شرکت کی۔ واکس اور سیمینارز میں اساتذہ، طلبا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے واپڈا ہسپتال وحدت روڈ کا بھی ڈینگی کے انتظامات کے حوالے سے دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کا معائنہ بھی کیا۔افسران نے ڈینگی آگاہی کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز اور واکس کا انعقاد بھی کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی۔اے سی ماڈل ٹائون نے کہاکہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں