ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کابرکت مارکیٹ کا دورہ

جمعہ ستمبر 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے برکت مارکیٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی سروئلنس اورڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے میلانو کمپلیکس کی چھت اور گارڈن ہائٹس کی بالکونیز کو چیک کیا ۔لاروا کی نشاندہی نہ پائی گئی ہے۔اے سی ماڈل ٹائون نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ ہم سب نے ملکر کرنا ہی.اسی طرح اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے ممتاز بختاور میموریل ہسپتال رائیونڈ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیااورڈینگی لاروا کو چیک کیا۔ہسپتال میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایادیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیا۔اے سی رائیونڈ نے ہسپتال انتظامیہ کوایک دن کے اندر اندر صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی مہلت دے دی، ورنہ ہسپتال کو سیل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments