مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:57

ٍلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اوپن میرٹ کی نشستوں کو سیلف فنانس میں تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے،بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلوں کی اوپن میرٹ کی496نشستیں سیلف فنانس میں تبدیل کردی گئی ہیں، سیلف فنانس ڈگری کی قیمت 15لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے، یو ای ٹی نے بی ایس سی انجینئرنگ کی 496نشستیں اوپن میرٹ سے ختم کردی ہیں اوپن میرٹ کی نشستیں ختم ہونے سے ذہین طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ،یونیورسٹی میں بی ایس سی انجیئنرنگ میں15سال میں سلیف فنانس پر داخلوں کی پابندی عائد تھی تاہم اس پابندی کو ختم کرکے سیلف فنانس پر داخلے کئے جارہے ہیں،یونیورسٹی496نشستوں پر سیلف فنانس داخلہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سیلف فنانس پر بی ایس سی انجیئنرنگ15لاکھ2ہزار213میں مجموعی فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ اوپن میرٹ کی مجموعی فیس 5لاکھ17ہزار 404روپے مقرر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں