پنجاب کے دس اضلاع میں سو ماڈل سکول جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گے، مومنہ وحید

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب کے دس اضلاع میں سو ماڈل سکول جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گی. حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات اقدامات کررہی ہی. تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں شعبہ تعلیم کو نظرانداز کیا گیا. ں لیگ کے دور میں تعلیم کے فروغ کے لیے جعلی منصوبوں کا اعلان کیا جاتارہا لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا گیا.انہوں نے کہا کہ اب حالات بد ل گییہیں اور ہر جگہ تبدیلی آ گء ہی. ہر شعبہ کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے دیانت اور شفافیت کا کلچر پروان چڑھ رہا ہی. ہر گزرتے دن کاساتھ ہم آگے بڑ ھ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں