صحافی سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:24

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے سگیاں پل پر صحافی شعیب سلیم سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی شعیب سلیم گزشتہ روز اپنے گھر جارہے تھے کہ ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ان سے ہنڈا موٹرسائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لی اور موقعہ سے فرار ہو گئے،کیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے،اس کیس کے متعلق اب تک کی مکمل تفتیش سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں