مودی نے کشمیر میں جو آگ لگائی ہے یہ انڈیا کے ہر صوبے تک جائے گی‘میاں اسلم اقبال

وزیراعظم 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریںگے تشدد کی پیروکار مودی سرکار نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، کرفیو اور ظلم و ستم سے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک اپنے حق خودارادیت سے روک نہیںسکتی‘صوبائی وزیر

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ مودی نے کشمیر میں جو آگ لگائی ہے یہ انڈیا کے ہر صوبے تک جائے گی،بھارتی حکومت کا اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ایسی چنگاری ہے جو پورے بھارت میں بھڑکے گی۔تشدد کی پیروکار مودی سرکار نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، کرفیو اور ظلم و ستم سے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک اپنے حق خودارادیت سے روک نہیںسکتی۔

انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور بھارت کے کئی ٹکڑے ہوں گے۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہارپنجاب اسمبلی کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے صحافی بھائی کی کال پر ایف یو جے کے زیراہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری جنرل ایف یوجے رانا عظیم اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ میں صحافی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی کال پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مودی سرکار نے کشمیر میں جو ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھاہے اس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق غصب کئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب بھارت میں ہر کوئی اپنے حق کیلئے باہر نکلے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو مظالم کئے ہیں اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکریں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریںگے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن کشمیر کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرنگ کراس کے قریب شہدائے کشمیریوں کی یادگار بنانے کیلئے صحافی بھائیوں کی کاوشوں کے ساتھ ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں