مودی کیکشمیر میں لگائی آگ بھارت کے ہر صوبے تک جائے گی ،

مودی سرکار نہتے کشمیریوں کو ظلم و ستم کے باوجود زیادہ دیر تک اپنے حق خودارادیت کے حصول سے نہیں روک سکتی،وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریںگے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی کال پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:29

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ مودی نے کشمیر میں جو آگ لگائی ہے یہ بھارت کے ہر صوبے تک جائے گی۔بھارتی حکومت کا اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ایسی چنگاری ہے جو پورے بھارت میں بھڑکے گی۔تشدد کی پیروکار مودی سرکار نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، کرفیو اور ظلم و ستم سے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک اپنے حق خودارادیت سے روک نہیںسکتی۔

انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور بھارت کے کئی ٹکڑے ہوں گے۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہارپنجاب اسمبلی کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے صحافی بھائی کی کال پر ایف یو جے کے زیراہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ میں صحافی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی کال پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مودی سرکار نے کشمیر میں جو ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھاہے اس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق غصب کئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب بھارت میں ہر کوئی اپنے حق کیلئے باہر نکلے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو مظالم کئے ہیں اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکریں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریںگے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن کشمیر کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرنگ کراس کے قریب شہدائے کشمیریوں کی یادگار بنانے کیلئے صحافی بھائیوں کی کاوشوں کے ساتھ ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں