سابق فاسٹ بولروقار یونس کا ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کوچنگ کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 01:15

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) سابق فاسٹ بولروقار یونس نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کوچنگ کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا کہ مصباح الحق کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، ہمارا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لے کر جانا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہتر پرفارم کرے اور اوپر جائے، مصباح کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، سرفراز احمد تجربہ کار ہیں، ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، کپتان کون ہوگا فیصلہ کرنا چیئرمین کا کام ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز میں بہت ٹیلنٹ ہے، نسیم شاہ بھی باصلاحیت ہے اور محمد حسنین بھی ان بولرز میں شامل ہے جو جلد ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا سیریز کیلیے کھلاڑیوں کا انتخاب صرف مصباح نے کیا سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم آرہی ہے جو خوش آئند ہے، امید ہے کہ اسی طرح گراؤنڈ آباد ہوں گے، سری لنکن ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں ،کسی بھی ٹیم کوکمزور یا ریلو کٹا نہیں کہنا چاہیے۔قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ سابق کوچ اظہر محمود نے بہت اچھا کام کیا جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے، اب نئے سرے سے آغاز ہو رہا ہے، ہیڈ کوچ کے انڈر ہی سب کام کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں