لیسکوکے سینٹرل اور ایسٹرن سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد،شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:41

لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو کے سینٹرل سرکل کی سمن آباد ڈویژن اور ایسٹرن سرکل کی شالامار ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، سینٹرل سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں ایس ای محمد نعیم نے، ایکسیئن سمن آباد حماد اللہ ارشاد، سرکل کے ڈی سی ایم وسیم اقبال ،ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی، کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کی8شکایات موصول ہوئیں جن میں سے انہوں نی7شکایات کا موقع پرہی ازالہ کروایا جبکہ ایل ٹی لائینوں اور میٹر کی تبدیلی کے حوالے سے موصول شدہ شکایت کا متعلقہ افسران کو جلد ازجلد ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اسی طرح ایسٹرن سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں ایس ای رشید احمد خان ، ایکسیئن شالامارعامر نواز، سرکل کے ڈی سی ایم رئوف احمد ،ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی، کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کی26شکایات موصول ہوئیں جن کا انہوں نے موقع پر ہی ازالہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کھلی کچہری کا مقصد صارفین کی سہولت اوران کی شکایات کا فی الفور ازالہ ممکن بنانا ہے۔

ایس ای سینٹرل محمد نعیم اور ایس ای ایسٹرن رشید احمد خان نے چیف ایگزیکٹولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کے پیش نظر نہ صرف لیسکو صارفین کے بجلی بلوں سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ کیا بلکہ دیگر معاملات اور مسائل بھی سنے ۔ کھلی کچہری میں آنے والے صارفین نے لیسکو کے اس عمل کا خیر مقدم کیا اورامید ظاہر کی کہ لیسکو آئندہ بھی صارفین کی سہولت کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ بروز ہفتہ لیسکو کے تمام سرکلز میں کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں جہاں متعلقہ سرکل کے ایس ایز شکایات سنتے ہیں اور ان کی ٹیم صارفین کے شکایات کا اسی جگہ پر ازالہ کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں