اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔اینٹی کرپشن پنجاب نے اگست 2019تک ایک سال کی مدت میں تقریبا 108 ارب روپے کی تاریخی ریکوری کی، اینٹی کرپشن نے اگست 2019 تک ایک سال میں ایک ارب 63 کروڑ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی، اینٹی کرپشن نے ایک سال میں تقریبا 103ارب43 کروڑ روپے کی لینڈ ریکوری کی۔

اینٹی کرپشن نے 2 ارب 81 کروڑ روپے کی انڈریکٹ ریکوری کی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کو 26588 شکایات موصول ہوئیں اور اس نے 27127 شکایات کو حل کیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن نے ایک سال میں 5410انکوائریاں لگائیں اور 8726جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا۔ اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 1509 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 2014جاری کیسز کا فیصلہ ہوا۔ اینٹی کرپشن نے 1019چالان پیش کیے 280 ریڈ کے اور1821 افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک سال کے عرصہ میں 40 عدالتی مفروروں اور 257اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں