چونگی امر سدھو کے علاقہ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والاملزم گرفتار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) چونگی امر سدھو کے علاقہ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انچارج انویسٹیگیشن فیکٹری ایریا شبیر اعوان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔ جس پر انہوں نے چھاپہ مار کر ملزم ہمایوں کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیکڑی ایریا فاروق اصغر اعوان اور ان انچارج انویسٹیگیشن فیکٹری ایریا شبیر اعوان کو شاباش دی ہے۔زخمی خاتون نازیہ تاحال جنرل اسہتال میں زیر اعلاج ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں