پاکستان تحریک انصاف پنجاب صدر اعجازاحمدچوہدری سے پاکستان لیبر یونین پلاسٹک ایسویسی ایشن کے عہدیداران اور حلقہ این اے 133 کے کارکنوں کے وفود کی پنجاب سیکرٹریٹ کینال ویوسوسائٹی میں ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پاکستان لیبر یونین پلاسٹک ایسویسی ایشن کے عہدیداران اور حلقہ این اے 133 کے کارکنوں کے وفود کی پنجاب سیکرٹریٹ کینال ویوسوسائٹی میں ملاقات کی ،وفود نے اعجازاحمدچوہدری کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ،اس موقع پر اعجازاحمدنے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اور جنرل اسمبلی سے خطاب پر کشمیری اور پاکستانی عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں، وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے تاریخی خطاب میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑیں گے ، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ،70 سالوں میں پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، ماضی کی کرپٹ حکومت نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت کا مزدوروں کے مسائل کا حل کرنا اولین ترجیح ہے ، مزدو ر طبقے کا ملکی معیشت اور ترقی میں اہم رول ہے ، حلقے میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی ، پینے کی صاف پانی کی فراہمی ، صفائی ،ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جاررہی ہے ، سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید نے بھی اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی ،ملاقات کرنے والے وفود میں قیصر عباس شاہ ایڈووکیٹ ، ممبرپنجاب بار کونسل سعید بھٹہ ایڈووکیٹ، شیخوپور ہ بار کے صدر رانا زاہدایڈووکیٹ ، ساہیوال سے مسعود طلحہ ایڈووکیٹ، سردار عظیم اللہ ایڈووکیٹ ، اکبر گجر ایڈووکیٹ ،ملک اشفاق بھٹی، منور بھٹی،سرفراز خان ، عنایت گجر، محسن علی، فیاض بھٹی ، خلیل انور ، مسعود ، محمد مبین ، محمد جہانذیب ،فیاض قاضی، محمد توفیق، منان قادری، ساجد علی اور خواجہ عدنان، امجد علی ، محمد ثاقف ، سلیم چوہان ، حاجی نذیر احمد، اعجازاحمد ،شہزاد شہباز، عارف بٹ، حاجی محمد افضل وقاص ، محمدعمران ، کشمیر خان، محمد شہباز، حاجی محمد اکرم ، امجد علی ، محمد ثاقف ، سلیم چوہان ، حاجی نذیر احمد، اعجازاحمد ،شہزاد شہباز، عارف بٹ، حاجی محمد افضل وقاص ، محمدعمران ، کشمیر خان، محمد شہباز، حاجی محمد اکرم شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں