برطانوی سکھ یاتریوں کا شاہی قلعہ لاہور کا دورہ ، بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی سکھ یاتریوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں نے ہفتے کے روز شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کیا، وفد نے شاہی قلعہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے مغلیہ دور کے فن تعمیر کو سراہا۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں کا وفد شاہی قلعہ کے میوزیم میں گیا، جہاں وفد نے سکھوں کے تاریخی نوادرات کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر وفد نے لاہور کے شہریوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر اپنے شہریوں کی طرح خوبصورت شہر ہے۔

لاہور کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور ایک پرامن شہر ہے یہاں کسی کو کوئی خطرہ نہیں، دنیا بھر کے لوگوں کو لاہور آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سکھوں کے تاریخی نوادرات دیکھ کر انہیں سکھوں کی تاریخ کے بارے میں آگاہی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں