امت مسلمہ کے بنیادی عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودا بازی کرنے والے دونوں اسلام اور ملک کے غدار ہیں،مجلس احرار اسلام پاکستان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،قاری محمد قاسم بلوچ اور حاجی محمد لطیف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کے بنیادی عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودا بازی کرنے والے دونوں اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور بیورو کریسی میں چھپے ہوئے قادیانی غیر محسوس انداز میں مذہبی اور جمہوری قوتوں کے درمیان ٹکراؤ کی صورت پیدا کر رہے ہیں۔

تاکہ ملک کو مذہبی و معاشی حوالہ سے عدم استحکام کا شکار کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ا ورانتہاپسندو دہشت گردانہ کارروائیوں کے پس پردہ قادیانیوں کا پیسہ اور بیرونی ایجنسیوں کے ڈالر کام کر رہے ہیں،کشمیر کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے ،کشمیر پاکستان کی طاقت ہے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان مبارک باد کی مستحق ہیں ،بھارت کو کشمیر میں جا رحیت کا جواب دینا پڑے گا ،ہما ری افواج بھارت کومنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،ملک عزیزکی جغرافیائی سرحدوںکے دفاع و سلا متی کیلئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف لڑیں گے،انہوںنے کہاکہ بھارت نے اگر کسی قسم کا مس ایڈونچر کرنے کی غلطی کی تو اس کو نشان عبرت بنادیں گے،انہوں نے کہا کہ قادیانی اور ان کے آلہ کاروں کا خطرناک کھیل ملکی سلامتی کیلئے زہر قاتل ہے، قادیانی اسرائیل و بھارت کیساتھ سیاسی گٹھ جوڑ پاکستان اور ملت اسلامیہ کیخلاف ایک بہت بڑی سازش ہے آرمی چیف اس کا نوٹس لیں اور قادیانیوں کی پاکستان کے خلاف سازشوں کا راستہ روکیں ،انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیںگے، انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ قادیانیوں نے پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا اور وہ اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے وطن کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہم نے کسی قربانی سے دریغ نہ کیاتھا اور نہ ہی اب کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں