آشنا نے بے وفائی کرنے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ہفتہ ستمبر 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) فیکٹری ایریا کے علاقے میں مبینہ طور پر آشنا نے بے وفائی کرنے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم ہمایوں مسیح 45سالہ نازیہ عرف نازی کا آشنا ہے جس نے مبینہ طو رپر بے وفائی کرنے پر اس پر تیزاب پھینک دیا۔ *تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی نازیہ سینٹری ورکر ہے جسے ملزم کام پر چھوڑنے جا رہا تھا کہ تلخ کلامی ہو گئی۔خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔انچارج انویسٹی گیشن فیکٹری ایریا شبیر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments