حضر ت داتا گنج بخش ؒ کا976 واں سالانہ عرس کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائیں گی، صوبائی وزیر اوقاف

اتوار 22 ستمبر 2019 14:30

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضر ت داتا گنج بخش ؒ کا976 واں سالانہ عرس کی تقریبات کو حتمی شکل دے کر تمام محکمے محکمہ اوقاف کو رپورٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ3 روزہ تقریبات کے پہلے روز حکومت کے وی وی آئی پی شخصیت رسم چادر پوشی کر کے تقریبات کا آغاز کریگے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں، قومی رضاکاروں اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاروں کے فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی تینوں دن سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لیے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ لنگر اور دودھ کی سبیل کے لیے بھی دربار کے قرب و جوار میں مختلف مقامات پر پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ سکیورٹی کی بہتری کے لیے زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے میو ہسپتال، منشی ہسپتال اور داتا دربار ہسپتال میں انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کی سختی سے چیکنگ بھی کی جائے گی، اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کو پابندکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران عرس کے دنوں کے لیے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کیے جائیں گے تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ دربار اور اس کے قرب و اطراف کی برقی قمقموں، محرابوں اور دیگر سامان سے خوبصورت تزئین و آرائش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں