بیرون ملک سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع

اتوار 22 ستمبر 2019 15:20

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پی آئی اے کے ذریعے بیرون ملک سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 758 کے ذریعے 105 سکھ یاتریوں پر مشتمل پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے، جن کو لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے پھول اور مشروبات پیش کیے گئے،اس کے علاوہ سکھ یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی عملہ تعینات کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں