ں*عقیدہ ختم نبوت ایمان ، اسلامی تہذیب اور اتحاد امت کا مرکز و محور ہے، لیاقت بلوچ

اتوار 22 ستمبر 2019 22:35

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو اور تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان ، اسلامی تہذیب اور اتحاد امت کا مرکز و محور ہے ۔ آئین اور قانون کے مطابق قادیانی غیر مسلم ہیں ۔

کوئی طاقت ان قوانین کو بدل نہیں سکتی جو ان قوانین سے چھیڑ چھاڑ کر ے گا ، عوامی غیظ و غضب کا شکار ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ قادیانیوں کو عالمی استعمار نے پھر متحرک کر دیاہے ۔ طریقہٴ واردات اب نیا ہے کہ اسلامی قوانین غیر موثر کردیے جائیں ، نظام تعلیم ، اسلامی معاشرت اور جذبہ جہاد کی بنیادیں کمزور کرد ی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ دینی قوتیں ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ علماء ، اکابرین اور نوجوان علماء کے لیے جدید حالات کا چیلنج ہے کہ اسلامی معاشی نظام اور اسلامی تہذیب و معاشرت کے انقلابی اقدامات کو پوری دلیل سے پیش کریں ۔ اشتراکیت کے بعد مغربی سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہو چکاہے ۔ اسلام ہی امت کے مسائل کا حل ہے ۔ امریکہ بھی افغانستان میں ناکام ہوچکا ، حکمران اور عوام افغان عوام کی غیرت ، حمیت ، جرأت و استقامت سے حوصلہ پکڑیں ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے مظالم صرف کشمیریوں کے لیے نہیں ، بھارتی عزائم بڑے خطرناک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی ادارے و عالمی برادری کشمیر میں کرفیو سے رونما ہونے والے انسانی المیہ کا سدباب کریں ۔ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی مسلم قیادت اور مسلمان عوام کو کشمیریوں کی حمایت کرنی چاہیے ، وگرنہ ہندو برہمن اور دہشتگرد مودی کا اگلا ہدف خود ہندوستان کے مسلمان ہی ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ دینی جماعتیں ش*سیاست و انتخاب پر بھلے ایک نہ ہوں لیکن دینی مشترکات پر سب متحد ہو جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں