۷سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر/ کیپٹن (ر) محمد عثمان کی اتوار کے روز مختلف علاقوں کی سرپرائز چیکنگ

میانی صاحب ، سمن آباد، فیروز پور روڈ اچھرہ میں ٹیموں کے کام کا اچانک معائنہ، لاروا برآمدگی پر فوری تلفی آپریشن مکمل کرنے کا حکم

اتوار 22 ستمبر 2019 22:35

/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اتوار کے روز مختلف علاقوں کی سرپرائز چیکنگ کرتے ہوئے میانی صاحب قبرستان، سمن آباد، فیروز پور روڈ اچھرہ کے علاقوں میں ٹیموں کے کام کا اچانک معائنہ کیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ٹیموں کو لاہور سمیت تمام پنجاب کے علاقوں میں ہفتہ کے سات روز شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اتوار کے روز مختلف علاقوں کی سرپرائز چیکنگ کرتے ہوئے میانی صاحب قبرستان، سمن آباد، فیروز پور روڈ اچھرہ کے علاقوں میں ٹیموں کے کام کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

میانی صاحب اور سمن آباد سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ٹیموں کو فوری تلفی آپریشن مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تصدیق شدہ ڈینگی مریضوں کے رہائشی علاقوں میں کیس رسپانس کا طریقہ کار بھی چیک کیا۔انہوں نے لاہور سمیت تمام پنجاب کی ٹیموں کوہفتہ کے سات روز شفٹوں میں کام کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے واضح کیا کہ کسی بھی جگہ سے فرضی کاروائی کی اطلاع آنے پر متعلقہ افسران کو نوکری سے برخاست کر کے مقدمہ درج کرواں گا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام افسران اور اہلکار ڈینگی کے خلاف کام جہاد سمجھ کر کریں۔ڈینگی وباء کا خاتمہ جنگی بنیادوں پر کام کر کے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں