محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن کے سہولت سینٹرز کی بدحالی کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 23 ستمبر 2019 13:36

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن کے سہولت سینٹرز کی بدحالی کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن کے سہولت سینٹرز کی بدحالی کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعہ نسیم فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا کار کے متن میں کہاگیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن کے عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے سہولت سینٹرز بدحالی کا شکار ہوگئے ۔فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے متعدد سینٹرز کی بجلی کٹ گئی جبکہ 4ماہ سے کرایہ بھی ادا نہیں کیا جاسکا ۔حکومت کی جانب سے ابھی تک10بلین فنڈز جاری نہ ہوئے ،ان سینٹرز کے لئے کرائے پر لی گئی عمارتوں کا 4ماہ سے کرایہ ادا نہیں کیا جاسکا ۔باغبانپورہ میں بنائے جانے والے سینٹر کی بجلی لیسکو نے کاٹ دی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں