اپوز یشن کی سیا ست میں کہیں مسئلہ کشمیر نظر نہیں آ رہا‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

کپتان کشمیر یو ں کی جنگ لڑ رہے ہیں اپوز یشن اقتدارکے ایوانو ں میں پہنچنے کی جنگ لڑ رہی ہے‘رہنما پی ٹی آئی

پیر 23 ستمبر 2019 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرعمران خان اور ٹر مپ کی ملاقا ت انتہا ئی اہم ہے نر یندر مو دی کی مقبو ضہ کشمیر میں جاری ظا لمانہ کارروائیو ں کو پاکستان ہر فوم پر بے نقا ب کررہاہے ۔کئی روز سے کر فیو میں زند گی گزارنے والے کشمیر یو ں کی آواز پاکستان ہرفورم پر بلند کررہاہے ۔

مو دی سے کشمیر میں ہونے والے تمام مظا لم کا بد لہ لیاجا ئیگا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاہے کہ کپتان کشمیر یو ں کی جنگ لڑ رہے ہیں اپوز یشن اقتدارکے ایوانو ں میں پہنچنے کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ اپوز یشن کی سیا ست میں کہیں مسئلہ کشمیر نظر نہیں آ رہاہے ۔ اپوز یشن بین القوامی حا لا ت کو مد نظررکھتے ہوئے حکومت کو مضبو ط کرے تاکہ حکومت عالمی دنیا میں کشمیر یو ں کامقد مہ بہتر انداز میں لڑ سکے۔انہوں نے کہا عمران خان پوری دنیا میں کشمیر یو ں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ مو دی کے مظا لم کے سامنے ڈ ٹ کر کھڑے ہو نے والے کشمیر یو ں کو ہم خراج عقید ت پیش کر تے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں