ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے ‘اصغر جوئیہ

افسران ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کوچیک کر رہے ہیںجہاں سے ڈینگی لارا مل رہا ہے مقدمات کا اندارج کروایا جارہا ہے‘ڈی سی لاہو ر

پیر 23 ستمبر 2019 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) ڈی سی لاہور اصغرجوئیہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں انسداد ڈینگی مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزفیلڈ میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کوچیک کر رہے ہیںاورجہاں کہیں سے ڈینگی لارا مل رہا ہے مقدمات کا اندارج کروایا جارہا ہے،ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 30 اندرون ٹیکسالی گیٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیااورڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریارنے بینز فیکٹری ملتان روڈ کا دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 127 ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں کمرشل مارکیٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

افسران نے انتظامی امور کو چیک کیا.اورینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا۔

ڈینگی لاروا کو چیک کیا گیا.۔بینز فیکٹری سے لاروا برآمد ہونے پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار نے فیکٹری مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا۔دوران چیکنگ ایک زیر تعمیر عمارت سے ڈینگی لاروا برآمد پراے سی ماڈل ٹاؤن پرایف آئی آر کا اندراج کروا دیا ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 131 ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اور لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیااورڈینگی لاروا کو چیک کیا۔

دوران چیکنگ یو سی 131 سے شو برینڈ سے ڈینگی لاروا برآمد پر مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔بندو خان ریسٹورنٹ کے بیک سائیڈ سے بھی ڈینگی لاروا برآمد پر بھی ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا۔اے سی کینٹ عفت خان نے ڈی ایچ اے کا دورہ کیااورپرائیویٹ لیبز کی چیکنگ کی۔]اے سی کینٹ عفت خان نے حمید لطیف لیبارٹری کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر ایف آئی آر کا اندراج کروایا اور رشید ہسپتال اور عادل ہسپتال ڈیفنس روڈ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتالوں کی لیبز کو چیک کیا ۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے کسٹم وئیر ہاؤس ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا۔ چیکنگ کے دوران کسٹم وئیر ہاؤس میں ٹائرز اور پرانی گاڑیوں میں ڈینگی لاروا اور مچھر کی نشاندہی ہوئی۔

کسٹم وئیر ہاؤس کے قریب ہاؤسنگ کالونی بھی ہے ڈینگی لاروا اور مچھر کے باعث رہائشیوں کو بڑا خطرا ہو سکتا ہے۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ کسٹم وئیر ہاؤس مینجمنٹ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروادیا گیا ہے۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کسٹم وئیر ہاؤس انتظامیہ کو 02 دن کے اندر ٹائرز اور کباڑ خانے کو ہٹانے کی مہلت دے دیاورنہ مناسب انتظامات نہ کرنے پر کسٹم ہاؤس کو سیل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیم وئیر ہاؤس انتظامیہ کو ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بارے گائیڈ لائن دے۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے تحصیل رائیونڈ میں مختلف مقامات کے دورے کیے۔اے سی رائیونڈ نے نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی رکھ چندرائے روڈ فرید کالونی کا دورہ کیا۔مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی اورکمپنی کے چیف انجینئر کا ڈینگی ورکرز کے ساتھ غیر معیاری برتاؤ پرنیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مینجر کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروایا دیا گیا۔

اے سی رائیونڈنے اقبال زون اور نشتر زون کا دورہ کیا۔انتظامی امور کو چیک کیا گیا۔ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا گیا۔نشتر زون میں 09 ڈینگی ورکرز ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ڈی ڈی ایچ او نشتر زون کی غفلت کا مظاہرہ کرنے پر جواب طلبی کر لی گئی۔اقبال زون میں دوران چیکنگ 41 خواتین سینٹری پٹرول اور 23 سینٹری پٹرول ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر سٹاف کی جواب طلبی کر لی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں