اے سی رائیونڈ عدنان بدر کاتراب ہسپتال، ٹاؤن شپ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا دورہ

پیر 23 ستمبر 2019 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) ڈی سی لاہور اصغر جو ئیہ کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے تراب ہسپتال، ٹاؤن شپ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکولز اور ہسپتال میں ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کو چیک کیا۔ اے سی رائیونڈ نے ہسپتال میں بیڈز کا بھی معائنہ کیا ۔اے سی رائیونڈ نے کلاسز میں جا کر خود جائزہ لیااورہسپتال اور سکولوں کی چھتوں، روم کولرز کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے سب کو ملکر تعاون کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں