سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی سے پیداوار میں اضافہ اور صنعتی ترقی کونتیجہ خیز بنایا جاسکتا ہے ‘پرنس محمد نواز الائی

دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈر زکو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف توجہ دینا ہو گی ‘پارلیمانی سیکرٹری

پیر 23 ستمبر 2019 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پارلیمانی سیکرٹری پرنس محمد نواز الائی نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کردار نہایت اہم ہے ،زندگی کے معیار کو بڑھانے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ترقی ضروری ہے ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی سے پیداوار میں اضافہ اور صنعتی ترقی کونتیجہ خیز بنایا جاسکتا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے زیر اہتمام صنعتی ترقی کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم کا کردارکے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد ، وفاقی جوائنٹ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حبیب اللہ خان ،پی سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قر العین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

نمائش میں پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے بھی سٹال لگایا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے اسٹیک ہولڈر زکو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف توجہ دینا چاہیے تاکہ ہم دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکیں اور ہ میں بحیثیت قوم یہ سمجھنا چاہیے کہ علم کی تحقیق و تخلیق میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔

وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کو اللہ تعالی نے ہر قسم کے وسائل سے نوازا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم ان وسائل کو بروت کار نہیں لاسکے ۔ جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک کے پاس کوئی قدرتی وسائل نہیں لیکن وہ علم و تحقیق کی وجہ سے دنیا میں آگے بڑھابحیثیت قوم تعلیم کے ساتھ وابستگی بہت ضروری ہے ۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ریاستی سرپرستی بہت ضروری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں