لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کا حافظ علی محمود کو مرحوم والد کی جگہ ملازمت دینے کاحکم

پیر 23 ستمبر 2019 19:52

ملتان ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج محمد ساجد محمودسیٹھی نے پاکستان ایگریکلچرسٹوریج اینڈسروس کارپوریشن (پاسکو)کی انتظامیہ کوحکم دیاہے کہ وہ مرحوم ملازمین کے کوٹہ کے تحت درخواست گزار حافظ علی محمودکو اس کے مرحوم باپ کی جگہ ملازمت دے کر تیس دن کے اندر تحریری رپورٹ پیش کریں ۔

پراسیکیوشن کے مطابق انسپکٹرپاسکوظہوراحمد2008ء میں دوران ملازمت وفات پاگئے تھے ۔

(جاری ہے)

متوفی ظہوراحمد کے بیٹے حافظ علی محمودنے بار بار پاسکوانتظامیہ کودرخواست دی کہ وہ مرحوم ملازمین کے کوٹہ کے تحت اسے محکمہ میں ملازمت دیں ۔لیکن اس کی کوئی شنوائی نہیںہوئی ۔محکمہ سے مایوس ہوکر حافظ علی محمودنے لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں انصاف کے حصول کے لئے درخواست دی اورمعززعدالت سے استدعاکی کہ اسے مرحوم ملازمین کے کوٹہ کے تحت اس کے باپ کی جگہ محکمہ میں ملازمت دینے کے لئے حکم جاری کیاجائے۔

جس پرمعززعدالت نے پاسکوانتظامیہ کو حکم دیاکہ وہ متعلقہ قانون کو مدنظررکھتے ہوئے درخواست گزارکوملازمت دے کر تیس دن کے اندر ڈپٹی رجسٹرارکے ذریعے عدالت میں اس کی تحریری رپورٹ جمع کروائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں