سیکنڈری سکول کے ضمنی امتحانات اختتام پذیر

پیر 23 ستمبر 2019 20:08

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام 31اگست سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول امتحان (نہم و دہم )پوری شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔ آخری روز( منگل) اسلامیات اختیاری کا پرچہ لیا گیا۔ اِس سلسلے میں امتحانی انعقاد کیلئے کل 52 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل و کنٹرولر امتحانات نے اس عرصہ میں مختلف امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔

شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے موبائل ٹیمیں بھی مصروفِ عمل رہیں اِس حوالے سے کسی بھی امتحانی مرکز میں کوئی نا خوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کی سکیورٹی کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے تھے۔ مزید برآں میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا نو نومبر کو کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں عملی امتحان کا آغاز کل(بدھ) سے ہوگا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں