ڈی سی کا لبرٹی چوک کا دورہ

پیر 23 ستمبر 2019 23:19

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے لبرٹی چوک کا دورہ کیا۔لبرٹی چوک میں چائلڈ ابیوز اور بھکاریوں کی روک تھام کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ڈی سی نے لبرٹی چوک میں واک میں شرکت کی۔واک میں ڈی سی سمیت دیگر افسران اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ بچوں سے پیار اور نرمی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی مختلف شاہراہوں سے بھکاریوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں موجود ویلفیئر ہومز کے وزٹس کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ویلفیئر ہومز میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے والے بھکاریوں کو ویلفیئر ہومز میں منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں