پنجاب بار کونسل کی کال پروکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے پرماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال

پیر 23 ستمبر 2019 23:56

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر پتوکی کے مقامی وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال رہی۔

(جاری ہے)

وکلاء کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں کیسز کو بغیر کاروائی ملتوی کردیا گیا پنجاب بار کونسل کی جانب سے پتوکی میں سید طارق رانا نامی وکیل پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔وکلاء رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ رانا طارق ایڈووکیٹ پر فوری طور پر مقدمہ خارج کیا جائے۔ ہڑتال کے باعث وکلاعدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں