ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:30

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔ آپریشنز ونگ کے 135 جبکہ سیکیورٹی ڈویژن کے 93 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کے دوران بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 رائونڈ فائر کرائے گئے۔

فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔اسٹیٹ بینک کی سکیورٹی پر تعینات 49 سیکورٹی گارڈز کو فائر پریکٹس کے دوران 12 بور شارٹ گن کے 10،10 راونڈ فائر کرائے گئے۔ سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1050 سے زائد اہلکار روانہ کئے۔

(جاری ہے)

احتساب اور دہشت گردی عدالت سمیت مختلف پوائنٹس پر روزانہ ایس ایس یو کی 153 سے زائد ریزرو روانہ کی گئیں۔ پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے دوران 5000 سے زائد اہلکار روزانہ کی بنیاد پر روانہ کئے گئے۔ کرکٹ سیریز کے دوران ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا دیا گیا۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 1343 اور بیرون اضلاعی 5 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں