پاکستان ریلوے کاموسم سرما کاٹائم ٹیبل کل سے نافذ العمل ہوگا

نئے ٹائم ٹیبل میں اپ اینڈ ڈائون کی 12 ٹرینوں کو نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں

پیر 14 اکتوبر 2019 13:38

پاکستان ریلوے کاموسم سرما کاٹائم ٹیبل کل سے نافذ العمل ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان ریلوے کاموسم سرما کے لئے ٹائم ٹیبل کل 15 نومبر 2019 سے نافذالعمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں اپ اینڈ ڈائون کی 12 ٹرینوں کو نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں۔ جن ٹرینوں اوراسٹیشنوں پر نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں ۔ ان کے نام اس طرح سے ہیں، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو فضل پور ڈنڈی ریلوے اسٹیشن ، فرید ایکسپریس کو مراد چشتی ریلوے اسٹیشن ، تھل /میانوالی ایکسپریس کو چھب، کلورکوٹ، دریا خان، کروڑپپلاں ریلوے اسٹیشن ، میانوالی ایکسپریس کو پائی خیل ریلوے اسٹیشن ، شاہ لطیف ایکسپریس کو میٹنگ ریلوے اسٹیشن اور موہنجوداڑو پسنجر کو سحرہالٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹا پ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جبکہ اپ اینڈ ڈان کی چار ٹرینوں کے کوٹ لکھپت اور پپلاں ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کو مستقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈان سائیڈ کی 9 ٹرینوں اور اپ سائیڈ کی تین ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کو ری شیڈول کیاگیاہے۔ اسی طرح اپ اینڈ ڈان کی 13 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپ ختم کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ راولپنڈی براستہ بوسال ملتان کے درمیان چلنے والی تھل/ میانوالی ایکسپریس کو بوسال ، فتح جنگ ، گولٹرہ کی بجائے بوسال ، اٹک سٹی ، حسن ابدال براستہ ٹیکسلاسے راولپنڈی چلے گی۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک زبیر شفیع غوری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر موسمِ سرما کے ٹائم ٹیبل کو جاری کردیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں