پاکستان طبی کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار 4نومبر کو الحمرا ہال میں ہوگا

پیر 14 اکتوبر 2019 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان طبی کانفرنس جراحت ونگ کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت چیئرمین پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی منعقدہوا۔

(جاری ہے)

جس میںحکیم مفتی محمد یوسف مجددی نقشبندی ، حکیم عامر شہزاد، حکیم محبوب احمد ،حکیم انعام اللہ، حکیم محمد افضل میو سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت کے زیر اہتمام 4 نومبر بروز پیر بوقت 1 بجے دوپہر الحمرا کلچرل کمپلیکس فیروز پور روڈ لاہور میں طبی سیمینار کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی۔ پروگرام کی صدارت پاکستان طبی کانفرنس پنجاب کے صدر پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں